عمران ہاشمی نے شادی کی پیشکش کی تھی ‘ میراکا بڑا دعویٰ

مہیش بھٹ نے بھی اشمیت پٹیل سے شادی کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے منع کر دیاتھا

منگل 28 جنوری 2020 23:48

عمران ہاشمی نے شادی کی پیشکش کی تھی ‘ میراکا بڑا دعویٰ
ؒلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2020ء) لالی ووڈ سٹار میرا نے دعوی کیا ہے کہ بالی ود کے مشہور اداکار عمران ہاشمی نے شادی کی پیشکش کی تھی ،مجھے بہادر لوگ بہت پسند ہیں ، لالی وڈ میں میرے دوست اور دشمن دونوںہیں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ جن میں ٹیلنٹ نہیں ہوتا ان میں خوف ہوتا ہے، میں بے خوف ہوں کیونکہ مجھ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور اسی کی بدولت میں اپنے لیے پیسے بھی کما سکتی ہوں۔

(جاری ہے)

اپنی آئیڈیل شخصیت کے حوالے سے لالی ووڈ سٹار نے کہا کہ ایسا شخص جو میرے سامنے سگریٹ اور شراب کا استعمال نہ کرے اور میرا خیال رکھے میرا آئیڈیل ہے، مجھے بچے بھی بہت پسند ہیں۔فیصلہ سازی کے متعلق انہوں نے بتایا کہ میں سوچ سمجھ کر فیصلے نہیں کرتی، جو دل میں آتا ہے کر دیتی ہوں اسی وجہ سے کئی بار مشکلات کا شکار بھی ہو جاتی ہوں،میرا نے کہا کہ میرا دل ہر روز ٹوٹتا ہے، انہوں نے یہ انکشاف بھی کیاکہ مہیش بھٹ نے اشمیت پٹیل سے شادی کی پیشکش کی تھی لیکن وہ ہندو ہیں اس لیے میں نے منع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :