سعودی عرب میں جعل سازوں کے بھارتی اور صومالی گروہ سے 2498 جعلی اقامے برآمد

منگل 28 جنوری 2020 23:25

سعودی عرب میں جعل سازوں کے بھارتی اور صومالی گروہ سے 2498 جعلی اقامے برآمد
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) سعودی عرب میں جعل سازوں کے بھارتی اور صومالی گروہ سے 2498 جعلی اقامے برآمد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کے روز مکہ پولیس کے ترجمان محمد بن عبدلوہاب الغامدی نے بتایا کہ ادارہ انسداد جعلسازی نے شہر میں شناختی دستاویزات کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس اور میڈیکل انشورنس کارڈز کی جعلسازی میں ملوث گروہ کا سراغ لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکہ پولیس اور محکمہ خفیہ کی مشترکہ کاروائی سے دو افراد پر مشتمل گروہ گرفتار ہوا ہے جن میں ایک کا تعلق بھارت اور دوسرے کا صومالیہ سے ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ جعلسازوں کے ٹھکانے کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے 2498 جعلی اقامے برآمد ہوئے ہیں، جعلسازوں سے اقامے پرنٹ کرنے کے آلات اور سرکاری اداروں کی جعلی مہریں بھی برآمد ہوئی ہیں ۔