گوشت پکنے جیسی خوشبو والی انوکھی پٹی ،جو نئے سبزی خوروں میں گوشت کی طلب کم کرنے میں مدد دے گی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 28 جنوری 2020 23:50

گوشت پکنے جیسی خوشبو والی انوکھی پٹی ،جو  نئے سبزی خوروں میں گوشت کی ..

تجرباتی سائیکالوجی کے ایک پروفیسر نے حال ہی میں ایک وئیرایبل  پٹی (patch) متعارف کرائی ہے۔ اس پٹی میں سور کے گوشت  پکنے کے جیسے خوشبو شامل کی گئی ہے۔ یہ پٹی سبزی خور افراد خاص کر تازہ تازہ سبزی خوری کی طرف مائل ہونے والے افراد   کو گوشت کھانے کی خواہش پر قابو پانے میں مدد دےگی۔
چارلس سپینس ، جو یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں  تجرباتی سائیکالوجی کے پروفیسر ہیں،  نے پودوں سے غذا بنانے والی کمپنی سٹرانگ روٹس کے ساتھ مل کر ایک پٹی تخلیق کی ہے۔

جب اس پٹی کو سکریچ کیا جائے تو اس میں سے سور کے گوشت پکنے جیسی خوشبو نکلتی ہے۔اس عجیب وغریب ایجاد  کے پیچھے یہ خیال ہے کہ انسانی دماغ  کا رابطہ ہمارے ذائقے اور سونگھنے کی حس سے ہے۔ جب ہم کوئی خاص خوشبو سونگھتے ہیں تو  اس کی طلب بھی کم ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)


دنیا کی پہلی گوشت کی پٹی کہلائی جانے والی  یہ ایجاد نکوٹین کی پٹی جیسی ہے۔ تاہم نکوٹین کی پٹی سے نکوٹین آہستہ آہستہ پٹی پہننے والے کے جسم میں داخل ہوتا ہے جبکہ اس پٹی کو سکریچ کرنے سے سور کا گوشت پکنے کی فوری خوشبو آتی ہے۔

یہ پٹی اُن لوگوں کے لیے نعمت ہے جو  زندگی کے بڑے حصے میں گوشت کھا چکے ہیں لیکن اب سبزی خور بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
گوشت کی اس پٹی کے تجربات برطانوی شہروں جیسے لندن، لیور پول اور لیڈز میں جاری ہیں لیکن سڑانگ روٹس کا کہنا ہے کہ  یہ ایجاد جلد ہی بڑے پیمانے پر دستیاب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :