
پلاسٹک سرجری سے 60 سال کی بوڑھی نظر آنے والی لڑکی پھر 15 سال کی لگنے لگی
امین اکبر
منگل 28 جنوری 2020
23:50

لیاؤننگ، چین سے تعلق رکھنے والی شیاؤ فینگ ایک نایاب بیماری میں مبتلا تھیں۔ اس بیماری کے باعث وہ لڑکپن میں ہی 60 سال سے زیادہ عمر کی دکھائی دینے لگیں۔ شیاؤفینگ کے بارے میں خبریں پچھلے سال سے چینی میڈیا میں آ رہی ہیں، جو 15 سال کی عمر میں بہت بوڑھی دکھائی دینے لگی تھیں۔شیاؤفینگ کو پروجیریا نامی بیماری تھی۔ اس بیماری کی علامات اس وقت ظاہر ہوئیں جب شیاؤفینگ صرف ایک سال کی تھیں۔
جیسے جیسے اُن کی عمر بڑھتی گئی، اپنے چہرے مہرے سے وہ بڑی عمر کی خاتون لگنے لگی۔ اُن کی شکل و صورت کےباعث سکول میں ساتھی بچے اُن کا مذاق اڑاتے، جس کی وجہ سے انہیں سکول چھوڑنا پڑا۔شیاؤ فینگ کی غمزدہ کہانی نے انٹرنیٹ پر لاکھوں لوگوں کے دل پگھلا دئیے۔اُن میں سےبہت سے افراد نے عطیہ جمع کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ بے چاری لڑکی اپنی اصل عمر کے مطابق نظر آ سکے۔(جاری ہے)
شیاؤفینگ نے 15 سال کی عمر میں سکول چھوڑ دیاتھا اور گھر میں رہ کر خاندان کے پرندوں کی دیکھ بھال کرنے لگیں۔ انہیں امید تھی کہ کسی دن حالات بدلیں گے وہ پھر سے سکول جا سکیں گی۔شیاؤفینگ کےحالات جان کر چین کے بہت سے مخیر حضرات نے عطیات جمع کرنے کا فیصلہ کیا۔اس کے لیے ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔اُن کے علاج کا اصل تخمینہ 5 لاکھ یوان (72 ہزار ڈالر) لگایا گیا لیکن شین یانگ سن لائن پلاسٹک سرجری ہسپتال کےڈائریکٹر شی لنگزی نے رپورٹروں کو بتایا کہ انہوں نے علاج کی فیس کا 70 فیصد معاف کر دیا ہے۔
20 جنوری کو 15 سالہ شیاؤفینگ نے ایک پریس کانفرنس میں پلاسٹک سرجری کے بعد اپنا چہرہ دنیا کودکھایا۔ پریس کانفرنس میں شیاؤ فینگ نے بتایا کہ وہ خود کو وجد کی حالت میں محسوس کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ جلد ہی وہ اپنی تعلیم دوبارہ شروع کر کے ڈاکٹر بنیں گی۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کا آئی کیو اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار
-
دبئی میں اربوں روپے مالیت کے انتہائی نایاب گلابی ہیرے کی چوری ناکام
-
مصنوعی ذہانت سے تخلیق شدہ لڑکی سے تعلقات قائم ، 75 سالہ شخص نے طلاق کا مطالبہ کردیا
-
آنکھ میں دانت لگانے کا آپریشن، 75سالہ کینیڈین نابینا خاتون کی بینائی لوٹ آئی
-
فرانس، جیلی فش نے نیوکلیئرپاورپلانٹ بند کروا دیا
-
خاتون کا شوہر کی دوسری بیوی کو جگر کا عطیہ، سب حیران
-
بھارت میں 20 سال تک نیہا بن کر رہنے والا بنگلہ دیشی شہری عبدالکلام گرفتار
-
برطانوی شیفس نے دینا کا سب سے بڑا اسکوچ ایگ تیار کرلیا
-
ایک سال سے ایمازون کی غیرمطلوب اور مفت ڈیلیوریزسے خاتون تنگ آگئیں
-
ہسپانوی خاتون کا15 ہزار سے زائد ایگ کپ جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.