چین کی مدد سے ایم ایل ون کے تحت نئی ریلوے لائن باآسانی بچھائی جائیگی‘ شیخ رشید

اس منصوبے کی تکمیل سے ریلوے میں انقلاب ،کراچی تا پشاور سفر 8گھنٹوں تک محدود ہو جائیگا

بدھ 29 جنوری 2020 12:10

چین کی مدد سے ایم ایل ون کے تحت نئی ریلوے لائن باآسانی بچھائی جائیگی‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل سے لوگوں کو پشاور سے کراچی تک سفرصرف آٹھ گھنٹے میں طے کرنے میں مدد ملے گی، کاروباری منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور چوبیس نئی گاریاں چلائی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ چین کی مدد سے ایم ایل ون کے تحت نئی ریلوے لائن باآسانی بچھائی جائے گی اور اس منصوبے کی تکمیل سے ریلوے میں انقلاب آئے گا ۔ریلوے کی ترقی ملک کی ترقی ہے اور ہم اسے ثابت کر کے دکھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :