ایشیا کپ، بھارت کے میچز ڈھاکہ میں کروانے کا امکان

فروری کے آخری ہفتے میں ایشین کرکٹ کونسل کی ایک میٹنگ متوقع ہے جس میں اہم فیصلے کیے جائینگے

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 29 جنوری 2020 22:43

ایشیا کپ، بھارت کے میچز ڈھاکہ میں کروانے کا امکان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 29 جنوری 2020) : پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے کے انکار کے بعد یہ فیصلہ متوقع ہے کہ بھارت کے ایشیا کپ کے تمام میچز ڈھاکہ میں کھیلے جائینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری میں ایشین کرکٹ کونسل کی ایک میٹنگ متوقع ہے جس میں اہم فیصلے کیے جائینگے، اس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنی سکیورٹی کے حوالے سے بھی بریفنگ دے گا۔  اجلاس میں ایشیاء کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کے بعد بھارت کے تمام میچز بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں ہونے کا امکان ہے۔