وزیر اعظم نے ملک بھر میں ڈیمز بنانے کا پروگرام کیا جو ایک مثبت اقدام ہے ڈیمز بننے سے پانی کا زخائر بہتر ہوگا پانی کی قلت کا خاتمہ ہوگا جس سے علاقہ میں گرین انقلاب آئیگا،قبائلی رہنما ملک شاہ سلیم نوتیزئی

جمعہ 31 جنوری 2020 15:29

وزیر اعظم نے ملک بھر میں ڈیمز بنانے کا پروگرام کیا جو ایک مثبت اقدام ..
دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2020ء) قبائلی رہنما ملک شاہ سلیم نوتیزئی نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک بھر میں ڈیمز بنانے کا پروگرام کیا جو ایک مثبت اقدام ہے ڈیمز بننے سے پانی کا زخائر بہتر ہوگا پانی کی قلت کا خاتمہ ہوگا جس سے علاقہ میں گرین انقلاب آئیگا انہوں نے کہا کہ اب رخشان ڈویژن کے رکن قومی اسمبلی میر حاجی ہاشم نوتیزئی نے نوشکی اور چاغی کے مختلف علاقوں کیلئے ڈیمز منظور کیا لیکن جہاں ضرورت ہے وہاں بننے نہیں دیتے ہیں جوجکی کے علاقہ کرودی میں ایک ڈیم بنا رہا ہے لیکن یہاں ڈیم کی کوئی ضرورت نہیں ہے جو ایک سازش کے تحت اصل۔

(جاری ہے)

جگہ کے بجائے اس کرودی میں ڈیم بناتے ہیں اس جگہ سے کء کلیوں کو شدید خطرہ ہے لہذا ایک اچھے اور ایسے جگہ تعین کرے جس سے فائدہ میسر ہو ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی اور اعلی حکام نوٹس لیں اور اہلیان جوجکی کے مکینوں کو نقصانات سے بچائیں ۔