انسان بمقابلہ موٹاپا۔ سوکر لیگز وزن کم کرنے اور فٹ رہنے میں موٹے افراد کی مدد کر رہی ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 31 جنوری 2020 23:34

انسان بمقابلہ موٹاپا۔ سوکر لیگز وزن کم کرنے  اور فٹ رہنے میں موٹے افراد ..

انسان بمقابلہ موٹاپا  (Man vs Fat) وزن کم کرنے کے لیے ایک نیا رجحان ہے جو برطانیہ میں تیزی سے مقبول ہور ہا ہے، جس میں فٹ بال پسند کرنے والے افراد اپنا وزن کم کرنے اور فٹ رہنے کے لیے  اپنا پسندیدہ کھیل کھیلتے ہیں۔
سوکر یافٹ بال دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے۔ برطانیہ میں لوگ جنون کی حد تک اس کے شوقین ہیں۔برطانیہ میں اس کی 140 انفرادی لیگز، 480 ڈویژن اور 7000 پیشہ ور فٹ بال کلبس ہیں۔

لوگ اسے کھیلنے کے ساتھ ساتھ  شوق سے دیکھتے ہیں۔فٹ بال کی اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے سولیہل کونسل نے  جنوری 2016 میں Man vs Fat Football سکیم کا آغاز کیا۔ اس سکیم کا مقصد  فٹ بال کی مدد سے موٹے افراد کو فٹ ہونے میں مدد دینا تھا۔  اس سکیم کا مقصد ایک مقامی فٹ بال لیگ بنانا تھا، جہاں لوگ Man vs Fat Football کی ویب سائٹ پر سائن اپ ہو کر اصل فٹ بال میچ کھیل سکیں یا کم از کم سائیڈ لائن پر رہ کر اپنی پسندیدہ ٹیم کی حمایت کر کے  اپنے وزن میں کچھ کمی کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


اس سکیم کو چار سال پہلے شروع کیا گیا تھا اور اپنے  اہداف کے حصول میں یہ کافی موثر ثابت ہوئی ہے۔ اس  میں حصہ لینے والوں نے کسی حد تک اپنا وزن کم کیا ہے۔اس سکیم میں شامل 95 فیصد لوگوں کا وزن کم ہوا ہے۔ سکیم میں شامل 62 فیصد لوگوں نے اپنا 5 فیصد وزن کم کرنے کا ہدف پورا کیا ہے۔اس سکیم کے تحت ایک شخص نے اپنا سب سے زیادہ  67 پاونڈ وزن  کم کیا ہے ۔جبکہ ایک شخص  نے اپنے جسم  کے حساب سے سب سے زیادہ 26 فیصد وزن بھی کم کیا ہے۔اس سکیم کی ابتدائی کامیابی کے بعد بہت سے علاقوں  نے اسے اپنا لیا۔ اب برطانیہ بھر میں اس کی کئی لیگز ہیں۔


متعلقہ عنوان :