ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام سالانہ اسپورٹس ویک کا باضابطہ آغاز کل سے ہوگا

پیر 3 فروری 2020 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2020ء) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام سالانہ اسپورٹس ویک کا باضابطہ آغاز کل(منگل) سے ہوگا، وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی اسپورٹس ویک کا فتتاح صبح ساڑھے دس بجے اسپورٹس جمنازیم اوجھا کیمپس میں کرینگے۔ ڈائو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام طلبا میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سالانہ اسپورٹس ویک کا اہتمام کرتی ہے، جس میں یونیورسٹی کے 13انسٹیٹیوٹس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں مختلف مقابلوں میں شریک ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

13انسٹیٹیوٹس میں ڈائو میڈیکل کالج، ڈائو انٹرنیشنل میڈیکل کالج، ڈاکٹر عشرت العباد انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز، ڈائو انٹرنیشنل ڈینٹل کالج، ڈائو ڈینٹل کالج، ڈائو کالج آف فارمیسی، انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ مینجمنٹ، انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل کالج، انسٹیٹیوٹ آف فیزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ، انسٹیٹیٹوٹ آف نرسنگ، ڈائو کالج آف بائیوٹیکنالوجی، ڈائو انسٹیٹیوٹ ریڈیولوجی اور اسکول آف پبلک ہیلتھ شامل ہیں۔جبکہ اسپورٹس ویک کے دوران کرکٹ سمیت فٹ بال، ٹیبل ٹینس، اسکواش، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ٹگ آف وار، والی بال سمیت دیگر شامل ہیں۔