لونگ متعددامراض کا علاج بھی ہے، لیاقت احمدعلی

مسوڑھوں کی خرابی‘ دانتوں کی صفائی، کینسر اورذیابیطس کیلئے مفید ہے

منگل 4 فروری 2020 14:04

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2020ء) لونگ مسوڑھوں کی خرابی‘ دانتوں پر جمے میل کو کم کرنے‘کینسر اورذیابیطس سمیت متعددامراض کا علاج بھی ہے۔ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت‘فزیشن آف ہربل میڈیسن قصورحکیم میاں لیاقت احمدعلی نے’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شعبہ صحت کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہواہے کہ لونگ قدرتی طورپر کئی اہم اجزاء سے مالامال ہے جس میں متعدد امراض کا علاج ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ لونگ اینٹی اکسیڈنٹس سے بھرپورہوتی ہیں‘اینٹی اکسیڈنٹس خلیاتی سطح پر ٹوٹ پھوٹ اور ڈی این اے کے بگاڑ کو روکتے ہیں‘ لونگ کئی طرح کے سرطائی خلیات کے پھلنے پھولنے کی رفتارکوکم کرتاہے اور بڑی آنت کے سرطان میں بھی لونگ موثر ثابت ہوتاہے۔انہوں نے بتایا کہ لونگ میں موجود مفید اجزاء پورے جسم اورخصوصاً جگرپرچربی بننے کے عمل کو کم کرتے ہیں۔ ماہرین نے لونگ کے کئی اہم خواص بھی دریافت کئے ہیں جو انسانوں میں شفاء کی وجہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :