ایمت کے بالائی علاقہ بدسوات کے متاثرین دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 4 فروری 2020 14:04

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2020ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتالوں گاہکوچ ڈاکٹر مبین احمد نے کہا ہے کہ وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر غذر کے زیر اہتمام ایمت کے بالائی علاقہ بدسوات کے متاثرین اور عوام کیلئے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا انہوں نے کہا کہ دو روزہ میڈیکل کیمپ میں 550 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور تمام ضروری ادویات مفت فراہم کیا گیا میڈیکل کیمپ میں چائلڈ اسپیشلسٹ، گائنا کالوجسٹ، میڈیکل افسران پر مشتمل ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر غذر طارق احمد کی ہدایات پر بدسوات سمیت دیگر بالائی علاقوں میں عمر رسیدہ مریضوں کو گھر گھر جا کر طبی سہولیات فراہم کیا گیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کہ شدید برف باری کے باوجود بالائی علاقوں میں میں کوئی ایسی خطرناک بیماریاں نہیں ہے عام موسمی بیماریاں ہیں جن کی علاج کے لیے تمام وسائل بروئے کار لایا گیا ہے اور اسی طرح آئندہ بھی دیگر مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ ہے ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتالوں گاہکوچ میں بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں تاکہ عوام کو اپنے ہی علاقے میں طبی سہولیات فراہم ہو اور بہت ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتالوں گاہکوچ میں آپریشن کی سہولت بھی فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :