جنوبی کوریا کے متنازعہ رئیلٹی شو میں پلاسٹک سرجری سے لڑکیوں کا چہرہ مکمل طور پر بدل دیا جاتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 4 فروری 2020 23:57

جنوبی کوریا  کے متنازعہ رئیلٹی شو میں پلاسٹک سرجری سے لڑکیوں کا چہرہ ..

ساری دنیا میں ہی لوگوں کو پلاسٹک سرجری سے خود کو حسین بنانے کا شوق ہوتا ہے لیکن جنوبی کوریا میں تو یہ لوگوں کا جنون ہے۔جنوبی کوریا میں پوری دنیا میں سب سے زیادہ پلاسٹک سرجری کے پروسیجر ہوتے ہیں۔ جنوبی  کوریا کے دارالحکومت سؤل کے   ”امپرومنٹ سیکٹر“   میں  پلاسٹک سرجری  کے سینکڑوں کلینکس ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہاں پلاسٹک سرجری کے حوالے سے چلنے والا رئیلٹی شو بھی مقبول ترین شوز میں سے ایک ہے۔


لٹ می اِن(Let Me In) جنوبی کوریا کا ایسا رئیلٹی شو ہے جس میں  غریب اور  اپنی شکل و صورت کے باعث معاشرتی طور پر الگ تھلگ رہنے  والی لڑکیوں کے چہرے کو پلاسٹک سرجری سے بدل دیا جاتا ہے۔ان لڑکیوں کا چہرہ پلاسٹک سرجری سے اتنا زیادہ بدل جاتا ہے کہ کوئی بھی انہیں شناخت نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

اس شو کے لیے کی جانے والی پلاسٹک سرجری میں صرف  ناک یا ہوٹنوں کی سرجری نہیں ہوتی  بلکہ پورے چہرے کو ناقابل شناخت حد تک بدل دیا جاتا ہے۔


لٹ می اِن کو چلتے ہوئے اب ایک دہائی ہونے کو  آئی ہے۔ یہ شو 2010ء میں شروع ہوا تھا۔یہ شو متنازعہ ہونے کے باوجود  کافی کامیاب ہے۔اس شو پر سب سے بڑی تنقید یہ کی جاتی ہے کہ یہ    پلاسٹک سرجری کی تشہیر اس طرح کر رہے ہیں، جس سے عام شکل و صورت کی لڑکیاں احساس کمتری کا شکار ہوتی ہیں۔ اس شو میں ایسے ظاہر کیا جاتا ہے جیسے اگر فلمی ستاروں جیسا چہرہ نہ ہو تو کوئی پراعتماد نہیں ہو سکتا۔

اس کے علاوہ اس میں پلاسٹک سرجری پروسیجرز کے نقصانات کے بارے میں نہیں بتایا جاتا۔
اس پروگرام میں شریک لڑکیوں کو جو کوڈ نام دئیے جاتے ہیں وہ بھی تضحیک آمیز جیسے ”لڑکی جو فرینکسٹائن جیسی  لگتی ہے “ اور ”عورت جو ہنس نہیں سکتی“ ہوتے ہیں۔اس پروگرام میں  شریک لڑکیوں کے والدین  سٹیج پر اپنے بُرے جین اور پلاسٹک سرجری  نہ کرا سکنے کی مالی استطاعت نہ رکھنے پر معذرت کرتے بھی دکھائی  دئیے ہیں۔


ڈھیروں تنقید کے باوجود  لٹ می اِن آج بھی ایک مقبول شو ہے، جسے پرائم ٹائم میں دکھایا جا سکتا ہے۔اس شو کی مقبولیت کے باعث اس تھائی ورژن بھی سامنے آ گیا ہے جو تین سالوں سے دکھایا جا رہا ہے۔
اس پروگرام کی چند ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :