جو اس بڑے مگرمچھ کی گردن سے ٹائر نکالے گا اسے نقد انعام ملے گا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 4 فروری 2020 23:57

جو اس بڑے مگرمچھ کی گردن سے ٹائر نکالے گا اسے نقد انعام ملے گا

انڈونیشیا میں حکام  ایسے شخص کو نقد انعام دیں گے جو  ایک بڑے مگرمچھ کی گردن میں پھنسا موٹرسائیکل کا ٹائر نکالے گا اور بچ جائے گا۔
حکام نے اس مقابلے  کے فاتح کے لیے  دی جانے والی انعامی  رقم  کی حتمی مالیت نہیں بتائی۔ جس مگرمچھ کے گردن سے ٹائر نکالنا ہے وہ 13 فٹ (4 میٹر) لمبا ہے اور وسطی سولاویسی کے دارالحکومت میں ہے۔
مگرمچھ کی گردن میں یہ ٹائر آج سے نہیں بلکہ 2016 سے ہے۔

(جاری ہے)

مقامی حکام  کئی سالوں اس ٹائر کو نکالنے کی کوشش کر رہے  ہیں لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر مگرمچھ کی گردن سے ٹائر نہ نکالا گیا تو اپنی جسامت بڑھنے پر  یہ مر بھی سکتا ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے انعام کا اعلان شوقیہ افراد کے لیے نہیں بلکہ پیشہ ور شکاریوں کے لیے کیا ہے۔حکام نے عوام کو مگرمچھ کے قریب جانے سے بھی منع کیا ہے۔