جاپان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے سمندری جہاز تیار

300افراد آرام سے رہ سکتے ،جہاز کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 500 افراد کی ہے،حکام

بدھ 5 فروری 2020 14:16

جاپان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے سمندری جہاز تیار
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2020ء) جاپان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے سمندری جہاز تیارکرلیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے فوج کے زیر استعمال سمندری جہاز ہاکو کو اسپتال کا درجہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہاکو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے قریب یوکو سوکا بیس پر لنگر انداز ہے جس میں 300 افراد آرام سے رہ سکتے ہیں جب کہ جہاز کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 500 افراد کی ہے۔

متعلقہ عنوان :