مانانوالہ، بیرون ملک ہیروئن اور آئس اسمگل کرنے والے بین الاقوامی گروہ کے 02 ارکان گرفتار

جمعرات 6 فروری 2020 23:03

مانانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2020ء) سی آئی اے شیخوپورہ حسن رضا بٹ اور ایس ایچ او تھانہ فیکٹر ی ایریاافضل ڈوگر نے بیرون ملک ہیروئن اور آئس اسمگل کرنے والے بین الاقوامی گروہ کے 02 ارکان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان تقریبا عرصہ سات سال سے ہیروئن بیرون ممالک بھجوا رہے تھے شیخوپورہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو اور منشیات کو ا سمگل کرنے کا طریقہ کار ٹریس کیا ملزمان ہیروئن کو کپڑوں کے اندر سلائی کے ذریعے خفیہ خانیبنا کر چھپا تے تھے اور بذریعہ کورئیر سروس بیرون ملک بھجواتے تھے ملزمان تق عرصہ دراز سے اس گھناونے دھندے کے ذریعے اربوں روپے کی ہیروئن اور آئس بیرون ممالک بھجوا چکے تھے۔

کوٹ عبدالمالک انٹرچینج کے قریب ناکہ بندی کر کے پولیس نے گروہ کے دو ارکان محمد افضل اور شاہد کو دو کلو ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔ گروہ کے دوسرے ارکان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جارہے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔