اٹک، رئیس آف کوٹ فتح خان نواب ملک عطا محمد خان انتقال کر گئے

جمعہ 7 فروری 2020 23:04

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2020ء) سابق گورنر مغربی پاکستان نواب آف کالاباغ ملک امیر محمد خان کے داماد، پیر مہر علی شاہ آف گولڑہ شریف کی نمازِ جنازہ پڑھانے والے سردار سر محمد نوازخان کے نواسے ، ملک یار محمد خان کے صاحبزادے، ملک سعید کے بھائی سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی کے کزن رئیس آف کوٹ فتح خان نواب ملک عطا محمد خان 78برس کی عمر میںرضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں نیزہ بازی کی پہچان کے حوالے سے مشہور ملک عطا محمد خان نیزہ بازی کے مقابلے میں شرکت کے لیے راولپنڈی سے فیصل آباد جا رہے تھے کہ مندرہ (گوجرخان) کے نزدیک انہیں دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکی․ ان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں کوٹ فتح خان میں ادا کی گئی ․ نمازِ جنازہ سابق ناظم کوٹ فتح خان سید تنویر حسین شاہ نے پڑھائی جس میںوفاقی وزیر ملک غلام سرور خان ، ممبرقومی اسمبلی ملک سہیل کمڑیال، سابق وزیرمملکت سردار سلیم حیدر، سابق صوبائی وزراء کرنل (ر)محمد انور، چوہدری شیر علی، ملک سلیم اقبال،رئیس آف گھیبہ ملک اعظم خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو چوہدری عبدالماجد، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اٹک شیخ جاوید اقبال، صاحبزادہ محمد سعید پیر آف چورا شریف، سابق قائدِ حزبِ اختلاف ضلع کونسل اٹک سردار احسن علی، سابق ممبران قومی اسمبلی شکیل احمد اعوان، ملک ابرار احمد،سابق ممبران صوبائی اسمبلی ملک شاہان حاکمین خان، ملک اعتبار خان، سابق امیدوار قومی اسمبلی حاجی گلزار احمداعوان ،سابق تحصیل ناظم پنڈی گھیب ملک لیاقت خان ، سردار فتح خان، ملک جمشید خان، شیخ وقاص اعجاز،ملک اولیا خان ،قمر عباس، جمشید خان ،کے علاوہ علاقہ بھر کی شخصیات نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی․ مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔