متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا شکار خاتون مکمل صحت یاب

چینی خاتون نے امارات کی طرف سے علاج میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے پرحکومت کا شکریہ ادا کیا

پیر 10 فروری 2020 12:43

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا شکار خاتون مکمل صحت یاب
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2020ء) متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے ملک میں نئے کرونا وائرس کے پہلے کیس کے ایک چینی مریضہ کے مکمل طور پر تندرست ہونے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتی وزارت نے کہا کہ وائرس سے صحت یاب ہونے والی مریضہ چین سے تعلق رکھتی ہے۔ اسے گذشتہ ماہ کے آخر میں اس مرض میں مبتلا قرار دیا گیا اور امارات میں اس کا علاج کیا جا رہا تھا۔

صحت یاب ہونے والی چینی خاتون شہری لیو یوجیا نے امارات کی طرف سے علاج میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے ابوظبی کا شکریہ ادا کیا۔ اس نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اسے اور کنبہ کے تمام افراد کو جو کچھ فراہم کیا وہ اس کا اظہار ہے امارات کی سرزمین پر رہنے والا ہر شخص یہاںکی حکومت کی لطف وعنایات سے بہرہ مند ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

امارات میں چین کے قونصل جنرل لی ژیونگ نے بھی کروناوائرس سے متاثرہ چینی شہری کے علاج میں ہرممکن مدد اور سہولت فراہم کرنے پر امارات حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت ، حکومت اور لوگوں نے اس بیماری کے مقابلہ میں چین کے ساتھ یکجہتی کا جو مظاہرہ کیا ، اس نے دونوں دوست ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو اور بھی گہرا کردیا ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں اس مرض کے پہلے کیس میں مریض کی صحت یابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔