
آسٹریلیا کے ٹاؤن پر چمگاڈروں کا قبضہ
امین اکبر
پیر 10 فروری 2020
23:27

شمالی کوئنزلینڈ، آسٹریلیا کے ٹاؤن انگہم میں پچھلے ماہ چمگاڈروں نے بحرانی صورتحال پیدا کردی ۔ لاکھوں چمگاڈروں نے اس ٹاؤن پر حملہ کر دیا ، جس کے باعث بچے سکول نہیں جا پا ئے اور ریسکیو ہیلی کاپٹر نیچے نہیں اتر سکے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس ٹاؤن میں صرف ایک ہی نوع کی نہیں بلکہ چار انواع کی چمگاڈروں نے حملہ کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان چمگاڈروں کو قانونی تحفظ حاصل ہونے کی وجہ سے مقامی حکام ان کے خلاف کوئی بڑی کاروائی کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
ہنچن بروک کے میئر ریمون جایو کےمطابق ایسا لگتا ہے جیسے آسٹریلیا کی تمام چمگاڈریں انگہم میں آ گئی ہیں۔ایک اندازے کے مطابق انگہم میں چمگاڈروں کی تعداد 3 لاکھ کے قریب ہو گئی ہے۔ یہ چمگاڈریں جب درختوں پر بیٹھتی ہیں تو ان کے وزن سے درخت کی شاخیں بھی ٹوٹ جاتی ہیں۔
(جاری ہے)
میئرریمون جایو کا کہنا ہے کہ ان چمگاڈروں نے اپنے موجودہ بسیروں کو ختم کر دیا ہے، اسی وجہ سے انہیں نئی جگہوں کی تلاش ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ چمگاڈریں سکولوں، ہسپتالوں، کنڈرگارٹن اور پری سکولوں میں بسیرا کرنا چاہتی ہیں۔انگہم سٹیٹ سکول کے بہت سے بچوں نے چمگاڈروں کےخوف سے کلاس میں جانا ہی چھوڑ دیا ہے کیونکہ یہ سکول کے میدانوں میں موجود ہوتی ہیں۔چمگاڈریں اپنے ساتھ بیماریاں لے کر چلتی ہیں۔ یہ بیماریاں انسانوں میں منتقل ہو سکتی ہیں۔اس کے علاوہ یہ چمگاڈریں بچوں پر حملہ کر کے انہیں کاٹ بھی سکتی ہیں، ایسے میں بچے سکول جانے سے خوفزدہ ہیں۔
بدقسمتی سے حکام چمگاڈروں کو بھگانے کے لیے کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ انہیں منتشر کرنا سب سے مشکل ہوتا ہے۔ چمگاڈریں اپنی جگہ چھوڑنے کے لیے دوسری تمام چمگاڈروں کے اڑنے کا انتظار کرتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ اپریل میں ہی منتشر ہوگی۔
بہت سے مقامی افراد چمگاڈروں کے حملے کا بائبل میں درج طاعون سے موازنہ کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چمگاڈریں قدرتی توازن قائم رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں، ہم ان کے بغیر بدترین صورتحال کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کا آئی کیو اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار
-
دبئی میں اربوں روپے مالیت کے انتہائی نایاب گلابی ہیرے کی چوری ناکام
-
مصنوعی ذہانت سے تخلیق شدہ لڑکی سے تعلقات قائم ، 75 سالہ شخص نے طلاق کا مطالبہ کردیا
-
آنکھ میں دانت لگانے کا آپریشن، 75سالہ کینیڈین نابینا خاتون کی بینائی لوٹ آئی
-
فرانس، جیلی فش نے نیوکلیئرپاورپلانٹ بند کروا دیا
-
خاتون کا شوہر کی دوسری بیوی کو جگر کا عطیہ، سب حیران
-
بھارت میں 20 سال تک نیہا بن کر رہنے والا بنگلہ دیشی شہری عبدالکلام گرفتار
-
برطانوی شیفس نے دینا کا سب سے بڑا اسکوچ ایگ تیار کرلیا
-
ایک سال سے ایمازون کی غیرمطلوب اور مفت ڈیلیوریزسے خاتون تنگ آگئیں
-
ہسپانوی خاتون کا15 ہزار سے زائد ایگ کپ جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.