گورنمنٹ ہائی سکول شاہو خیل ہنگو میں شجر کاری مہم کاآغاز

منگل 11 فروری 2020 18:33

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2020ء) گورنمنٹ ہائی سکول شاہو خیل ہنگو میں شجر کاری مہم کاآغاز۔سکول انتظامیہ طلباء اور عوام نے شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لیتے ہوئے درجنوں پودے لگائیں۔موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے شجرکاری ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ہمت اللہ بنگش تفصیلات کے مطابق جی ایچ ایس شاہو خیل ہنگو میں ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر ہمت اللہ بنگش نے موسم بہار کی آمد کے موقع پر پودا لگا کر باقاعدہ شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر طلباء اور عوام نے بھی درجنوں کی تعداد پر پودے لگا کر شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس حوالے سے ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر ہمت اللہ بنگش کا کہناتھا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :