منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ،زرداری کی حاضری کی استثنیٰ کی درخواست منظور

عدالت نے ریفرنس کی نقول تمام ملزمان کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی

منگل 11 فروری 2020 22:07

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ،زرداری کی حاضری کی استثنیٰ کی درخواست منظور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2020ء) آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی عدالت میں موجود تمام ملزمان کی حاضری لگائی گئی سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی عدالت نے آصف زرداری کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی عدالت نے دوران سماعت استفسار کیا کہ انور مجید کے حوالے سے کیا پیش رفت ہوئی ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ انور مجید کو کراچی سے لانے کے حوالے سے نیب ہیڈ کوارٹر کو لکھا ہوا ہے جیسے ہی نیب سے جواب آئے گا عدالت کو اس سے اگاہ کیا جائے گا نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس میں نامزد ایک ملزم پلی بارگین بھی کرنا چاہتا ہے عدالت نے پلی بارگین کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کر لی آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ اس ریفرنس میں ابھی تک ہمیں ریفرنس کی نقول بھی فراہم نہیں کی گئی عدالت ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت دے عدالت نے تمام ملزمان کی ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کر دی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی