
انڈونیشیا کا حقیقی زندگی کا سپائیڈرمین کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک کی آلودگی کے خلاف لڑ رہا ہے
امین اکبر
منگل 11 فروری 2020
23:54

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی کمیونٹی کے لوگوں کو قائل کیا ہے کہ انہیں اپنی گلیوں اور ساحلوں سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر اسے صاف رکھنا چاہیے۔ انہوں نے اپنی دعوت کو مزید اثرانگیز بنانے کے لیے سپر ہیرو سپائیڈر مین کا لباس پہن لیا ہے۔
روڈی ہارٹونو کا تعلق پاری پاری، جنوبی سولاویسی سے ہے۔ وہ ایک کیفے میں کام کرتے ہیں۔ وہ بہت عرصے سے لوگوں کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں پلاسٹک کا کچرا اٹھا کر اپنے گھر ، گلیوں اور ساحلوں کو صاف رکھنا چاہیے لیکن انہیں زیادہ کامیابی نہیں ملی۔
(جاری ہے)
36 سالہ روڈی کا کہنا ہے کہ سرخ اور نیلے رنگ کا کاسٹیوم پہننے سے پہلے لوگ اُن پر توجہ نہیں دیتے تھے لیکن سپائیڈر مین کا لباس پہننے کے بعد لوگ اُن کی بہت زیادہ بات سنتے ہیں۔
روڈی نے دو سال پہلے اپنے 2 سالہ بھانجے کو محظوظ کرنے کے لیے یہ کاسٹیوم خریدا تھا لیکن چھوٹا بچہ جب بھی انہیں یہ لباس پہنتا دیکھتا، چیخنا شروع کر دیتا۔ اس کے بعد انہیں خیال آیا کہ ا س لباس کو پہننے کے بعد ہی انہیں کوڑا کرکٹ اٹھانا چاہیے۔اس سے پہلے جو لوگ انہیں نظر اندازکر دیا کرتے تھے، اب اُن کی تقلید میں کوڑا کرکٹ اٹھانے لگے۔انہیں اتنی زیادہ کامیابی ملی کہ انہوں نے سپائیڈرمین کے لباس میں ایک ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کی، جس میں پاری پاری کے لوگوں سے درخواست کی گئی کہ وہ بھی کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک کی آدلوگی کی صفائی میں اُن کا ساتھ دیں۔
سپائیڈر مین کے لباس میں صفائی کرنے پر انہیں مقامی مشہور شخصیت کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔ قومی اخبارات میں اُن پر مضامین بھی شائع ہوئے ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.