کتوں کی خوراک کو محفوظ ثابت کرنے کے لیے کمپنی کے سی ای او نے اسے 30 دن تک کھا کر دکھایا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 11 فروری 2020 23:54

کتوں کی خوراک کو محفوظ ثابت کرنے کے لیے کمپنی کے سی ای او نے اسے 30 دن ..

کتوں کی خوراک بنانے والی ایک کمپنی کے سی ای او نے پورے 30 دن تک  کتوں کی خوراک کھائی۔ اس سے انہوں نے بس یہ ثابت کرنا تھا کہ اُن کی کمپنی کی بنائی ہوئی خوراک حقیقت میں کتوں کے لیے محفوظ ہے۔
ٹیکساس کی کمپنی میونسٹر مِلنگ کے صدر مچ فیلڈرہوف نے 3 جنوری سے 2 فروری تک  صرف اپنی کمپنی کی بنائی ہوئی کتوں کی خوراک کھائی۔ میونسٹر  کتوں، گھوڑوں اور مرغیوں کے لیے خوراک بناتی ہے۔

اس کمپنی کے سی ای او نے ایک مہینے تک کتوں کی خوراک کھا کر اس کی اعلیٰ کوالٹی ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ آسان کام نہیں تھا لیکن اس دوران انہوں نے اس خوراک کی طاقت بھی محسوس کی۔
مچ نےبتایا کہ کتوں کی خوراک کھانا آسان نہیں، اس کا ذائقہ  بھی اس کی خوشبو کی طرح ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اُن کا کہنا ہے کہ پہلا ہفتہ کافی مشکل تھا لیکن تیسرے ہفتے میں یہ اُن کی پسندیدہ خوراک بن چکی تھی۔

ایک ویڈیو میں انہوں نے بتایاکہ وہ خود کو شاندار محسوس کر رہے ہیں۔
بہت سے لوگوں کو مچ کے 30 دن تک کتوں کی خوراک کھانے کے دعوے پر یقین نہیں آتا۔ تاہم مچ دوسرے لوگوں کو کتوں کی خوراک نہ کھانے کی تجویز دیتے ہیں۔مچ نے ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ صارفین کو کتوں کو ایسی خوراک نہیں کھلاتے جو  پہلے انہوں نے خود نہ کھائی ہو۔30 دن کتوں کی خوراک کھانے کے بعد مچ نے دعویٰ کیا کہ اُن کا وزن 30 پاؤنڈ کم ہوگیا،مچ کے کولیگز اسے خوراک کے مثبت ذیلی اثرات قرار دے رہے ہیں۔



متعلقہ عنوان :