چین، وائرس سے متاثرہ صوبے ہوبی میں کمیونسٹ پارٹی کے دو اعلی سیاسی رہنما عہدوں سے برطرف

جمعرات 13 فروری 2020 13:07

چین، وائرس سے متاثرہ صوبے ہوبی میں کمیونسٹ پارٹی کے دو اعلی سیاسی رہنما ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2020ء) چین کی حکومت نے وائرس سے متاثرہ صوبہ ہوبی اور اس کے دارالحکومت ووہان کی اعلی سیاسی قیادت کو برطرف کردیا ہے جو کہ اس بحران کے پیدا ہونے کے باعثاب تک ہٹائے جانے والے کمیونسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ ترین سیاسی عہدیدار ہیں ۔ ہوبی میں کمیونسٹ پارٹی کے سکریٹری ،جیانگ چولیانگ کی جگہ شنگھائی کے میئر ینگ یونگ ، جبکہ ووہان پارٹی کے سربراہ ما گوکیانگ کی جگہ شیڈونگ سے تعلق رکھنے والے ایک عہدیدار کو مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی سرکاری میڈیا نے مزید بتایا کہ برطرف مقامی عہدیداروں پر ایک نئے وائرس سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجانے والے چینی ڈاکٹر کی رپورٹ پر توجہ دینے کے بجائے اس کو سزا دینے اور اس کی موت کے علاوہ جنوری میں شہر میں لاک ڈاؤن سے چند دن قبل 40000 خاندانوں کے لئے سالانہ عوامی ضیافت کرنے پر بھی تنقید کا سامنا ہے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس صوبے میں مزید دوسری تبدیلیاں رونما ہونے جا رہی ہیں ، جن میں ووہان میں ریڈ کراس کے ایک اعلی عہدے دار کو فرائض سے غفلت برتنے پر عہدے سے ہٹائے جانے اور دیگر شہروں میں صحت کے عہدیداروں کی برطرفی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :