پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد چوہدری شافع حسین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، اشرف چوہدری

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کو کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کا عزا حاصل ہوا ہے دنیاکی بہترین ٹیموں کے کھلاڑی پاکستان آئے ہیں

جمعرات 13 فروری 2020 21:39

پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد چوہدری شافع حسین کی کاوشیں قابل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد خوش آئند ہے اس ٹورنامنٹ کیلئے صدر کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں انہوںنے کبڈی ورلڈ کپ کے انعقاد سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تشخص نہ صرف مزید بہتر ہوگا بلکہ کھیلوں کے فروغ کے علاوہ کھلاڑیوںکی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مزدور یونین کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد اشرف چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد خوش آئند ہے پاکستان میں پہلی بار انٹرنیشنل ورلڈ کپ کا انعقاد ہورہا ہے جو چوہدری ظہور الہٰی شہید کا خواب تھا آج وہ خواب عملی طور پر پورا ہوگیا ہے انہوںنے کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد کیلئے چوہدری شافع حسین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں انٹرنیشنل کبڈی میچ سے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا انہوںنے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کو کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعزا حاصل ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

دنیا کی9بہترین ٹیموں کے کھلاڑی پاکستان آئے جن کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پاکستانی کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہے کبڈی میچ کا لاہور مں انعقاد کروانے پر ہم چوہدری شافع حسین کے مشکور ہیں جنہوںنے لاہورکے شہریوں کو یہ ایونٹ مہیا کیا اور کبڈی میچ کے انعقاد سے ہماری بزرگوں کی خواہش کو پورا کیا۔