جرمنی میں ٹریفک لائٹ کے سبز ہونے کا انتظار کرنے والے کس طرح پنگ پونگ یا ٹیبل ٹینس کھیلتے ہیں؟

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 13 فروری 2020 23:45

جرمنی میں  ٹریفک لائٹ کے سبز ہونے کا انتظار کرنے والے کس طرح پنگ پونگ ..
دنیا بھر میں  زیبرا کراسنگ پر ٹریفک لائٹ کے سرخ سے سبز ہونے کا انتطار کرنا اکتا دینے والا عمل ہے۔ چند منٹوں کے اس انتظار میں بھی  بہت سے لوگ بوریت محسوس کرتے ہیں۔ تاہم جرمنی میں  پیدل چلنے والے افراد  زیبرا کراسنگ پر  لائٹ کے سبز ہونے کا انتظار ہونے پر بور نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

جرمنی میں ٹریفک لائٹ کے سرخ سے سبز ہونے کا انتظار کرنے والے  چاہے وہ سڑک کے دونوں طرف موجود ہوں، ایک دوسرے سے پنگ پونگ یا ٹیبل ٹینس کھیل سکتے ہیں۔اصل میں یہ گیم  سڑک کے دونوں کناروں پر لگے کھمبوں  پر لگی گیمنگ ڈیوائسز کی مدد سے کھیلی جاتی ہے۔جیسے ہی ٹریفک لائٹ سبز ہوتی ہے، گیم بھی بند ہوجاتی ہے۔



متعلقہ عنوان :