
ترک صدر رجب طیب اردوان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
ترک صدر کا پاکستانی پارلیمنٹ سے یہ چوتھا خطاب ہوگا، وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی طے ہے
جمعہ 14 فروری 2020 09:38

(جاری ہے)
رجب طیب اردوان نے بطور صدر 17 نومبر 2017 کو پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے خطاب کیا تھا جبکہ وہ بطور صدر آج بمطابق 14 فروری 2020ء پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دوسرا خطاب کریں گے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان کی پارلیمنٹ سے چوتھی بار خطاب کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ ان کا پارلیمنٹ سے خطاب پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت اورلازوال دوستی کی غمازی کرتا ہے۔ صدر رجب طیب اردوان کے خطابات سے پہلے ترکی کے صدر کینان ایورن بھی 15نومبر 1985کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرچکے ہیں۔ ترکی اورپاکستان کے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات اسلام، اخوت ، مساوات ، بھائی چارے ، ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں پر استوار ہیں۔ بیان کے مطابق پاکستان کی پارلیمنٹ ،سینٹ اور آئینی اسمبلی سے دیگر غیرملکی شخصایات بھی خطاب کرچکی ہیں۔ پاکستان کی آئینی اسمبلی سے پہلا خطاب کرنے کا اعزاز ایران کے شہنشاہ محمد رضا پہلوی کو حاصل ہے جنہوں نے 15مارچ 1950 کو خطاب کیا تھا۔ اسی طرح فلپائن کے صدر دیوداس میکا پگل نے 15جولائی 1962میں پاکستان کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا اور انڈونیشیا کے صدر ڈاکٹر احمد سائیکارنو نے 26جون 1963کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ سری لنکاکی وزیر اعظم بندرا نائیکے نے 5 ستمبر 1974کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ ترکی کے صدر کینان ایورن نے 15نومبر 1985کو، فلسطین کے صدر یاسر عرفات نے 24جون 1989کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ اسی طرح فرانس کے صدر فرانسس مترند نے 20فروری 1990کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ سپیکر مجلس شوریٰ اسلامی آف ایران حجتہ السلام مہدی کروبی نے 24فروری 1991کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ ایران کے صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی نے 7 ستمبر 1992کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ اسپیکر مجلس شوریٰ اسلامی آف ایران حجتہ اسلام و المسلمین علی اکبر ناطے نوری نے 11اپریل 1994کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ چین کے وزیر اعظم جیانگ ژیمن نے 2دسمبر 1996کو سینٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کیا۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے 8 اکتوبر 1997کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔چین کے وزیر اعظم وین جیاباؤ نے 19نومبر 2010کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے 13مئی 2013 کو سینٹ آف پاکستان کے خصوصی اجلاس سے خطاب کیا۔چین کے صدر ژی جنگ پنگ نے 21اپریل 2015 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔انڈونیشیا کے صدر جوکوویڈوڈو نے 26جنوی 2018 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
روس کا یوکرین پر سینکڑوں ڈرون طیاروں سے حملہ
-
نادرا نے شہریوں سے اپنے فیملی ریکارڈ کی جانچ کرنے کی اپیل کردی
-
ہم صرف مشاورتی اجلاس کیلئے لاہور جا رہے ہیں کوئی جلسہ یا احتجاج نہیں کر رہے ، بیرسٹرگوہر
-
حکومت پر تنقید کرنے والے یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل
-
ملک کا طاقتور طبقہ پولیس کو کنٹرول کر رہا ہے، جسٹس اطہر من اللہ
-
دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث ائیر انڈیا کا طیارہ گرنے کی وجہ بنی ، ابتدائی رپورٹ جاری
-
قدامت پسندوں کو لبھانے والی روس کی نئی ویزا اسکیم کیا ہے؟
-
ایئر انڈیا حادثہ: صرف تیس سیکنڈ میں طیارہ تباہ، رپورٹ جاری
-
حمیرا اصغر کی اندوہناک موت؛ طوبیٰ انور نے فنکاروں کے حالات سے آگاہ رہنے کیلئے سپورٹ گروپ بنالیا
-
بھارت کا انور رٹول آم جو پاکستان کا سفارتی تحفہ بن گیا
-
بیٹے شہید ہوئے وہ وطن پر قربان ہو گئے، لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید بیٹوں کی تدفین پر والدہ کا گلدستہ لئے پاکستان زندہ باد کے نعرے
-
بیٹی کے قتل کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہیں؟،صحافی کا سوال، جو اللہ بہتر سمجھے گا وہی ہوگا، مرحومہ حمیرا اصغر کے والد کا جواب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.