پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ دودھ، چھٹے نمبر پر آم اور کجھوریں ،آٹھویں نمبر پر گندم، پانچویں نمبر پر گنا اور چوتھے نمبر پر کاٹن پیدا کر نے والا ملک ہے، سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا کی پاکستان ترکی بزنس فورم میں گفتگو

جمعہ 14 فروری 2020 13:24

پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ دودھ، چھٹے نمبر پر آم اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ دودھ، چھٹے نمبر پر آم اور کجھوریں ،آٹھویں نمبر پر گندم، پانچویں نمبر پر گنا اور چوتھے نمبر پر کاٹن پیدا کر نے والا ملک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان ترکی بزنس فورم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری تجارت نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع مو جو د ہیں۔ پاکستان کی آبادی 20 کروڑ سے زیادہ ہے جس میں 60 فیصد کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ دودھ، چھٹے نمبر پر آم اور کجھوریں ،آٹھویں نمبر پر گندم ، پانچویں نمبر پر گنا اور چوتھے نمبر پر کاٹن پیدا کر تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کے لئے دوستانہ ماحول موجود ہے۔