سعودی عرب اور اسرائیل کی قیادت کے مابین ملاقاتوں کی خبریں، حقیقت واضح ہو گئی

سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں، سعودی وزیر خارجہ

جمعہ 14 فروری 2020 15:35

سعودی عرب اور اسرائیل کی قیادت کے مابین ملاقاتوں کی خبریں، حقیقت واضح ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مملکت کے ولی عہد اور اسرائیل کے وزیر اعظم کے مابین کسی ملاقات کی منصوبہ بندی نہیں کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے سعودیوزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین کوئی تعلقات نہیں ہیں اور سلطنت فلسطین کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے ۔واضع رہے کہ اسرائیلی میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو کے مابین ایک ملاقات کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔