چیف جسٹس گلزار احمد کے اعزاز میں عدالت عالیہ لاہور میں عصرانہ کا اہتمام

جمعہ 14 فروری 2020 16:07

چیف جسٹس گلزار احمد کے اعزاز میں عدالت عالیہ لاہور میں عصرانہ کا اہتمام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کے اعزاز میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ کی جانب سے جمعہ کے روز عدالت عالیہ لاہور میں عصرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے ہمراہ سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان بھی تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس امیر بھٹی، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس شہرام سرور چودھری سمیت لاہور ہائی کورٹ کے دیگر ججز بھی موجود تھے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ اور نامزد چیف جسٹس محمد قاسم خان کے ساتھ لاہور ہائی کورٹ کی تاریخی عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اپنے دور میں عدالت عالیہ لاہور کے مشرقی حصہ کی اصل شکل میں بحالی پر بھی چیف جسٹس پاکستان کو بریف کیا۔