شام پر اسرائیلی میزائل حملہ، 7 افراد ہلاک

جمعہ 14 فروری 2020 16:09

شام پر اسرائیلی میزائل حملہ، 7 افراد ہلاک
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) شامی اپوزیشن کے مبصر گروپ سیرئین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ اسرائیلی میزائلوں سے دارالحکومت دمشق کے نواح میں ایک فوجیتنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں کم از کم7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

فوجی تنصیب شامی دارالحکومت کے ہوائی اڈے کے علاقے میں واقع تھی تاہم اسرائیلی فوج یا حکومت نے اس مبینہ حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ دوسری جانب دمشق حکومت کا بھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس کی بھی وضاحت بھی نہیں کی گئی کہ جس مقام پر میزائل حملہ کیا گیا، وہاں کس نوعیت کی فوجی سرگرمیاں جاری تھیں۔

متعلقہ عنوان :