پاکستان کے حساس اداروں کے سربراہان کی نواز شریف کے ساتھ لندن میں ملاقات ہوئی

اداروں کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کی حکومت کو چلنے دیں اور ان پر پریشر نہ ڈالا جائے: سینئر صحافی فرخ سلیم کا دعویٰ

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعہ 14 فروری 2020 19:15

پاکستان کے حساس اداروں کے سربراہان کی نواز شریف کے ساتھ لندن میں ملاقات ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 14 فروری 2020) : لندن پلان کے حوالے سے اہم انکشافات، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی فرخ سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے حساس اداروں کے سربراہان کی نواز شریف کے ساتھ لندن میں ملاقات ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ سب کچھ تب شروع ہوا جب کورکمانڈر کانفرنس ہوئی تھی، اسکے بعد آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، یہ دونوں ملاقات ایسی تھیں جنکو میڈیا نے کور کیا تھا۔

اسکے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بھی عمران خان کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی جسکو کوریج نہیں دی گئی تھی اور میری اطلاع کے مطابق وہ میٹنگ قریباً سوا گھنٹے جاری رہی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ حساس اداروں کے حکام کی لندن میں جو میٹنگ ہوئی تھی اسکے دو مقاصد ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک تو یہ کہ حکام کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کی حکومت کو چلنے دیں اور ان پر کسی قسم کا پریشر نہ ڈالیں۔

دوسرا یہ کہ عمران خان کی حکومت نہیں چل رہی اور مہنگائی کی بھی بہت تیزی سے اوپر جا رہی ہے، جس سے ریاست کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، حکومتیں تو آتی جاتی رہتی ہیں لیکن ریاست کو کوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ واضع رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا تھا کہ لندن میں ایک جگہ ہے پیکڈیلی سرکس اسکے پاس کچھ نجی اپارٹمنٹس ہیں جہاں گزشتہ 48 گھنٹوں میں ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جس شخصیت نے ملاقات کی ہے انھوں نے کچھ دن قبل وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی ہے۔ اسی حوالے سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے بھی اپنا ردِعمل دیا تھا۔انھوں نے کہاتھا کہ اگرچوہدری نثار پارٹی میں واپس آئیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے مزید کہاتھا کہ اگر وزراء لندن پلان کی تصدیق کر رہے ہیں تو میں اختلافات کیسے کر سکتا ہوں۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہاتھا کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور پر سن ان کا ملک پر بہت بھاری ہے۔ وزیر لندن پلان چھوڑیں آٹے اور چینی کی فکر کریں۔ملک میں کوئی حکومت ہے ہی نہیں جکد ہی عوام سڑکوں پر آئیں گے تو حکومت ختم ہو جائے گی۔پنجاب حکومت ناکام ہو چکی ہے اور اسے ہٹانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جائے۔ اب اس حوالے سے ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ لندن کے کچھ نجی اپارٹمنٹس میں ایک اہم شخص کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس شخصیت نے کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔