
اپنے میوزک البم کی کور فوٹو کے لیے تین گرجا گھروں کو آگ لگانے والے شخص کو 70 سال قید
امین اکبر
جمعہ 14 فروری 2020
23:51

لوویزیانا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے بلیک میٹل میوزک میں مشہور ہونے کے لیے تین گرجاگھروں کو آگ لگا دی۔ اس جرم میں انہیں 70 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
22 سالہ ہولڈن میتھیوز نے سینٹ لانڈری پاریش، لوویزیانا کے تین گرجاگھروں کا آگ لگانے کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ہیوی میٹل کی ایک ذیلی قسم بلیک میٹل کے شائقین میں خود کو مشہور کرنا چاہتے تھے۔
(جاری ہے)
ہر دفعہ آگ لگانے کے بعد ہولڈن آن لائن آتے اور دوسرے بلیک میٹل کے شائقین کے ساتھ اپنے اقدام پر ڈینگیں مارتے۔ ہولڈن آگ لگانے کی ویڈیوز اور تصویریں بھی سب کے ساتھ شیئر کرتے۔ہولڈن کا ارادہ تھا کہ گرجا گھر جلانے کی تصاویر کو وہ اپنے بینڈ پاگان کارنیج کے اگلے البم کے کور کے طور پر استعمال کریں گے۔ہولڈن کے اُن کےوالد کے شیرف ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار کیا تو انہوں نے تینوں گرجاگھروں کو آگ لگانے کا اعتراف کر لیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس اقدام کا مقصد بلیک میٹل کے شائقین میں اپنے پروفائل کو اوپرلانا تھا۔
ہولڈن نے جو گرجا جلائے وہ سیاہ فام افراد کے تھے، اسی وجہ سے اُن پر نفرت انگیز جرائم کے الزام بھی لگے۔ تاہم اُن کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہولڈن نے گرجا صرف اس لیے جلائے کیونکہ یہ لکڑی سے بنے تھے اور تیزی سے آگ پکڑنے والے تھے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.