ہوٹل میں بل کی ادائیگی سے بچنے کے لیے چوہے استعمال کرنے والا شخص پکڑا گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 14 فروری 2020 23:51

ہوٹل میں بل کی ادائیگی سے بچنے کے لیے چوہے استعمال  کرنے والا شخص پکڑا ..

اوٹاہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے تین مختلف ہوٹلوں میں  خود سے چوہے چھوڑے تاکہ اِن کی شکایت کرنے پر  انہیں ازالے کے طور پر مفت کمرہ ملے۔اس اعتراف کےبعد انہیں قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پولیس کے مطابق 37 سالہ ریان ہوٹلوں میں   کمرہ بک کراتے اور اپنے ساتھ چھوٹا چوہا بھی لے جاتے۔ ایک بار کمرے میں پہنچنے کے بعد وہ چوہے کو آزاد چھوڑ دیتے۔

کچھ دیر بعد وہ انتظامیہ کو فون کرتے اورصحت و صفائی کی خراب صورتحال کی شکایت کرتے۔ وہ کمرے میں  چوہوں کےفضلے اوربعض دفعہ چوہوں کی طرف بھی اشارہ کرتے۔اس کے بعد وہ ازالے کے طور پر مفت رہائش کا مطالبہ کرتے۔ریان کی یہ ترکیب کئی بار کام کر گئی۔اس طریقے سےانہوں نے تین ہوٹلوں میں مفت کمرے لیے تاہم حکام کو یقین ہے کہ اس طرح سے انہوں  علاقے کے بہت سے دوسرے ہوٹلوں کو بھی چکمہ دیا ہے۔

(جاری ہے)


یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ریان کس طرح پکڑے گئے  لیکن  انہوں نے خود سے کمروں میں چوہے چھوڑنے اکا اعتراف کیا ہے۔اُن پر  مجرمانہ فعل کے تین اور دھوکے سے چوری کے دو مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔
ریان کی خبر پڑھنے کے بعد   حیات ہاؤس سالٹ لیک سٹی / ڈاؤن ٹاؤن کی اسسٹنٹ منیجر سین میڈینا نے بھی ایک ٹی وی چینل کی رپورٹر سے رابطہ کیا اور بتایا  کہ ریان اُن کے ہوٹل میں بھی یہی کچھ کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :