
جھاڑو سال کے کسی بھی دن سیدھی کھڑی ہو سکتی ہے۔ ناسا کو یہ وضاحت کیوں کرنا پڑی؟
امین اکبر
ہفتہ 15 فروری 2020
23:51

حال ہی میں ناسا کو مجبور ہوکر وضاحت پیش کرنا پڑی کہ جھاڑو صرف 10 فروری کو ہی نہیں بلکہ سال کے ہر دن سیدھی کھڑی ہوسکتی ہے۔
یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ جھاڑو صرف 10 فروری کو ہی بغیر سہارے سیدھی کھڑی ہو سکتی ہے۔ٹوئٹ میں اس دعوے کو ناسا سے منسوب کیا گیا تھا۔ ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ناسا نے صرف 10 فروری کو ایسا دن قرار دیا ہے، جب کشش ثقل میں کھنچاؤ کی وجہ سے جھاڑو بغیر کسی سہارے کے کھڑی ہو سکتی ہے۔
Okay so NASA said today was the only day a broom can stand up on its own because of the gravitational pull...I didn’t believe it at first but OMG! 😭😭😭😭😭 pic.twitter.com/M0HCeemyGt
— mk (@sweetlikemk) February 10, 2020
یہ دعویٰ بالکل غلط ثابت ہوا۔ حقیقت یہ ہے کہ جھاڑو کسی بھی دن سیدھی کھڑی ہوسکتی ہے۔
(جاری ہے)
10 فروری کے کشش ثقل کے کھنچاؤ میں کوئی انفرادیت نہیں ہے۔
یہی وجہ ہے کہ امریکی خلائی ایجنسی ناسا کو اس حوالے سے باقاعدہ وضاحت کرنا پڑی۔
11 فروری کو ناسا نے ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں خلاباز ایلوین ڈریو اور سائنسدان سارا نوبل کو بروم سٹک چیلنج (BroomstickChallenge) کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں نے جھاڑو کو سیدھی کھڑا کیا۔
🧹 ¯\_(ツ)_/¯
— NASA (@NASA) February 11, 2020
Astronaut Alvin Drew and scientist Sarah Noble respond to the #BroomstickChallenge, showing that basic physics works every day of the year — not just February 10th. pic.twitter.com/4TTbI3mvzd
مزید عجیب و غریب خبریں
-
پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کا آئی کیو اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار
-
دبئی میں اربوں روپے مالیت کے انتہائی نایاب گلابی ہیرے کی چوری ناکام
-
مصنوعی ذہانت سے تخلیق شدہ لڑکی سے تعلقات قائم ، 75 سالہ شخص نے طلاق کا مطالبہ کردیا
-
آنکھ میں دانت لگانے کا آپریشن، 75سالہ کینیڈین نابینا خاتون کی بینائی لوٹ آئی
-
فرانس، جیلی فش نے نیوکلیئرپاورپلانٹ بند کروا دیا
-
خاتون کا شوہر کی دوسری بیوی کو جگر کا عطیہ، سب حیران
-
بھارت میں 20 سال تک نیہا بن کر رہنے والا بنگلہ دیشی شہری عبدالکلام گرفتار
-
برطانوی شیفس نے دینا کا سب سے بڑا اسکوچ ایگ تیار کرلیا
-
ایک سال سے ایمازون کی غیرمطلوب اور مفت ڈیلیوریزسے خاتون تنگ آگئیں
-
ہسپانوی خاتون کا15 ہزار سے زائد ایگ کپ جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.