شوہر کیلئے تعویذ لینے آئی خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی

حالت غیر ہونے پر خاتون کو نشہ آور انجکشن لگا کر سڑک کنارے پھینک دیا گیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 17 فروری 2020 10:51

شوہر کیلئے تعویذ لینے آئی خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 17فروری 2020ء ) شوہر کو راہ راست پر لانے کیلئے تعویذ لینے آئی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی رہائشی خاتون کو اس وقت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے شوہر کو راہ راست پر لانے کے لئے تعویذ لینے چیچہ وطنی آئی تھی۔ تاہم حالت غیر ہونے پر ملزموں نے خاتون کو سڑک کنارے پھینک دیا ۔

پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نامی خاتون شوہر کے لئے تعویذ لینے چیچہ وطنی آئی ساجد نامی شخص اسے ایک ڈیرے پر لے گیا۔ڈیرے پر موجود چھ افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد لاہور لے آئے ۔ خاتون کی حالت غیر ہونے پر انجیکشن لگا کر جوہر ٹاوٴن کے علاقے میں سڑک کنارے پھینک دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یاد رہے اس سےقبل چلتی گاڑی میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا تھا ۔ کھاریاں کے گاؤں علی چک کی رہائشی 15 سالہ طالبہ چکوال کے علاقے تلہ گنگ میں ایک مدرسہ میں عالمہ فاضلہ کا کورس کر رہی تھی۔دو روز قبل جب وہ وین میں سوار ہوئی تو وین ڈارئیور اور بعدازاں کنڈیکٹر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ملزمان لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں سڑک کے کنارے پھینک گئے۔

ریسکیو نے بچی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر متاثرہ بچی کی والدہ کی رپورٹ پر پولیس نے نامعلوم ڈائیور اور کنڈیکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب لڑکی مدرسہ سے اپنے گھر واپس جا رہی تھی،جب وہ وین میں بیٹھی تو کئی سواریاں گاڑی میں موجود تھیں۔