ملکی آبی ذخائر میں پانی کی تازہ صورتحال

پیر 17 فروری 2020 12:28

ملکی آبی ذخائر میں پانی کی تازہ صورتحال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) واپڈا کی طرف سے تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی رپورٹ جا ری کر دی گئی،تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 13500کیوسک اور اخرج 60000کیوسک رہا ،کابل میںنوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10600کیوسک اور اخراج 10600کیوسک ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح جہلم میںمنگلاکے مقام پر پانی کی آمد18500 کیوسک اور اخراج45000 کیوسک رہا،دریائے چناب میںمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد11700کیوسک اور اخراج 5000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جناح بیراج میں پانی کی آمد73800کیوسک اور اخراج 71800کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد74000 کیوسک اوراخراج 66000کیوسک رہا، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد65400 کیوسک اور اخراج 52800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا،پنجند میں پانی کی آمد5200 کیوسک، اور اخراج زیرو ریکارڈ کیا گیا، گدو بیراج میں پانی کی آمد 35600کیوسک اور اخراج 30000 کیوسک رہا، سکھر بیراج میں پانی کی آمد26000کیوسک اور اخراج 2900 کیوسک کوٹری بیراج میں پانی کی آمد3900 کیوسک اور اخراج 0 کیوسک رہا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںتربیلا ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1460.23 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.671 ملین ایکڑ فٹ رہا، منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1179.95 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.170 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.102 ملین ایکڑ فٹ رہا۔رپورٹ کے مطابق تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل پیر کی صبح 6 بجے کی ہے۔