خانیوال، کنٹرولرامتحانات ڈاکٹرظفراقبال کی ایگزامینر کو معیاری مارکنگ یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 17 فروری 2020 16:01

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) کنٹرولرامتحانات تعلیمی بورڈملتان ڈاکٹرظفراقبال طاہرنے کہاہے کہ مارکنگ کے دوران یہ نکتہ ملحوظ خاطررکھیں کہ جس طالبعلم کی کاپی آپ کے ہاتھ میں ہے وہ آپ کے بیٹے یا بیٹی جیسا ہے اوراس بات کا خاص خیال رکھیں کہ جن سب ایگزامینرزکے پاس ملتان بورڈ کی جانب سے جاری کردہ لیٹرزہوں صرف انہی سے مارکنگ کروائی جائے اوردوران مارکنگ موبائل فون بندہونے چاہیںاوراس بات کا ضرور اہتمام کریں کہ آپ کی زیر نگرانی کام کرنیوالے تمام ممتحنین جانچ کا یکساں معیار قائم رکھے ہوئے ہیں۔

ان خیالات ا ظہار انہو ںنے گورنمنٹ پبلک ہائی سکول میں میٹرک سالانہ امتحان2020کے سلسلہ میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلع خانیوال سے امتحانی ڈیوٹی کیلئے تعینات کردہ ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز او رسنٹر سپرینڈنڈنٹ نے شرکت کی۔ڈاکٹر ظفراقبال نے امتحانی مرکز کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے پر زور دیا ۔انہو ںنے مزید کہا کہ معیاری مارکنگ کا زیادہ ترانحصار ہیڈ ایگزامینر پر ہوتا ہے اگر ہیڈ ایگزامینر اور سب ایگزامینر نے غفلت کی تو طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ سکتا ہے ۔

ورکشاپ سے اسسٹنٹ کنٹرولرپرویز اختراعوا ن اورزوارحسین صدیقی ڈپٹی چیف سکریسی آفیسرنے خطاب کرتے ہوئے امتحان کی شفافیت کو یقینی بنانے او رقواعد وضوابط کے مطابق امتحان کے انعقادکی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی او رشرکاء تقریب کو ضروری ہدایات دیں۔پرنسپل گورنمنٹ پبلک ہائی سکول ملک لیاقت حسین نے میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے۔

متعلقہ عنوان :