رانا مشہود احمد نے نیب طلبی کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پیر 17 فروری 2020 16:28

رانا مشہود احمد نے نیب طلبی کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے نیب طلبی کے نوٹس کو چیلنج کردیا۔ درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے نیب پہلے ہی طلب کرکے انکوائری کر چکا ہے، نیب کو مکمل ریکارڈ بھی فراہم کر چکا ہوں۔ نیب 2017ء میں انکوائری بند کرچکا اوراب دوبارہ طلب کیا گیا ہے ۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ طلبی کا نوٹس کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ رانا مشہود احمد پر پنجاب یوتھ فیسٹول میں کرپشن کاالزام ہے۔