ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

پیر 17 فروری 2020 16:29

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ڈیرہ اسماعیل خان میںپولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ،ڈی پی او ڈیرہ اور ڈی سی ڈیرہ کا مختلف علاقوں کا دورہ ،ضلع بھر میں پولیو مہم کے سلسلے میں سخت ترین سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں،کوئیک ریسپانس فورس اور ریپڈ ریسپانس فورس کے جوانوں کی کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے موبائل گشت جاری ہے،ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میںضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدعمیر کی زیر نگرانی میںبچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کیااوراس سلسلہ میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ضلع بھر میں پولیو مہم کے سلسلے میں موثر نگرانی اور امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے سخت ترین سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

شہر کے داخلی وخارجی اور مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کر کے سخت چیکنگ کا عمل شروع ہے ۔ ضلع کے حساس مقامات پر پولیس کمانڈوز اور سفیدپارچات میں پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہیں ہیں ۔ کوئیک ریسپانس فورس اور ریپڈ ریسپانس فورس کے جوانوں کی کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے موبائل گشت جاری ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ براہ راست ضلع کی نگرانی کر رہے ہیں انھوں نے تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کو پولیو کی ٹیموں کی فول پروف سیکیورٹی ،پولیو ورکرز اور عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور دوستانہ ماحول استوار رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

بدوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی کوتاہی اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ تمام پولیس جوان اپنی ڈیوٹی انتہائی خوش اسلوبی اور ایمانداری سے سرانجام دیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :