قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے اپنے طلباء کیلئے ضرورت پر مبنی سکالرشپ بہار 2020ء کا اعلان کر دیا

پیر 17 فروری 2020 17:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے اپنے طلباء کیلئے ضرورت پر مبنی سکالرشپ بہار 2020ء کا اعلان کر دیا۔ قائداعظم یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ سکالرشپ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سکالرشپ سمسٹر بہار 2020ء میں داخلہ لینے والے ایم ایس سی اور ایم پی اے کے ریگولر طلباء کیلئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سکالرشپ کو صرف ان طلباء کیلئے ہیں جو کہ مالی طور پر کمزور ہیں اور ان کو اپنے واجبات کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا ہے۔ 50 فیصد سکالرشپس طالبات کیلئے مخصوص ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ادارہ جاتی وظائف ایوارڈ کمیٹی سکالرشپ کیلئے طلباء کا انتخاب درخواست گزاروں کے انٹرویو اور مکمل تصدیق کے بعد کرے گی۔

متعلقہ عنوان :