گلوکارہ صنم ماروی کی طرف سے خلع کی بنیاد پر دائر دعوے کی سماعت 19فروری تک ملتوی

صنم ماروی نے اپنا بیان قلمبند کرادیا ، عدالت نے صنم ماروی کے شوہر حامد علی کو حاضری کے لیے طلب کرلیا

پیر 17 فروری 2020 21:37

گلوکارہ صنم ماروی کی طرف سے خلع کی بنیاد پر دائر دعوے کی سماعت 19فروری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) مقامی عدالت نے گلوکارہ صنم ماروی کی طرف سے خلع کی بنیاد پر دائر دعوے کی سماعت 19فروری تک ملتوی کردی جبکہ صنم ماروی نے اپنا بیان قلمبند کرادیا جس کے بعد عدالت نے صنم ماروی کے شوہر حامد علی کو حاضری کے لیے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

فیملی سول جج افضل واہلہ کی عدالت میں صنم ماروی نے اپنے شوہرحامدعلی کے خلاف خلع کے دعوے میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ ان کے تین بچے ہیں ان کا شوہر حامد علی تشدد کرتا ہے ،بچوں کے سامنے بھی مارتا پیٹتا ہے اور گالیاں دیتا ہے ،وہ کافی عرصے سے تشدد برداشت کررہی ہیںاوراب وہ مزید تشدد برداشت نہیں کرسکتی۔

استدعا ہے کہ اسے خلع کی بنیاد پر طلاق دلوائی جائے۔ عدالت نے صنم ماری کا بیان قلمبند کرنے کے بعد مزید سماعت 19فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :