Live Updates

شاہد خاقان عباسی کو قائد حزب اختلاف نہیں بنایا جارہا ہے.رانا تنویر حسین

کوئی لندن سازش تیار نہیں ہورہی ‘حکومت اپے غلط فیصلوں کی وجہ سے خود گرے گی.نون لیگی راہنما

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر فروری 21:46

شاہد خاقان عباسی کو قائد حزب اختلاف نہیں بنایا جارہا ہے.رانا تنویر ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری۔2020ء) پاکستان مسلم لیگ نواز ( ن) کے سینئر راہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی میں پارٹی کی طرف سے قائد حزب اختلاف نہیں بنایا جارہا ہے. مرید کے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما اور چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ پارٹی صدر شہباز شریف جلد پاکستان آرہے ہیں اور وہ ہی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رہیں گے کچھ عرصے سے میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ نون لیگ کی طرف سے شہباز شریف کی صحت خراب ہونے کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کی طرف سے اپوزیشن بنایا جارہا ہے.

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ ایسا نہیں سکتا کہ حکومت عوام کو ڈلیور نہ کرے اور پانچ سال پورا کرنے کا خواب دیکھے مارچ میں ایسی ملک گیر تحریک شروع کریں گے کہ حکومت کو گھر جانا ہی پڑے گا. انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ملکی معیشت اور سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے حکومت کو مزید وقت دیا تو بہت نقصان ہو جائے گارانا تنویر حسین نے کہا ہے کوئی لندن سازش تیار نہیں ہورہی ہے حکومت اپے غلط فیصلوں کی وجہ سے خود گرے گی کرپشن کے نام پر انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے.لیگی رہنما نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ اور سابق پارٹی رہنما چوہدری نثار علی خان اپنے علاج کیلئے لندن گئے تھے وہاں پر انہوں نے پارٹی راہنماﺅں سے کوئی رابطہ نہیں کیا رانا تنویر حسین نے کہا کہ بحثیت چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی انہوں نے حکومت سے اسٹیٹ لائف کارپوریشن کے فارغ کیے گئے کارکنوں کے بارے میں حکومت سے رپورٹ طلب کررکھی ہے.لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی حکومت امریکہ کا کہنا نہ ماننے کی وجہ سے گئی امریکی صدر کہہ چکے ہیں کہ سابقہ حکومت ہمارا کہنا نہیں مانتی تھی اسی لیے امداد بند کردی تھی.
کرونا کی امریکہ پر یلغار سے متعلق تازہ ترین معلومات