سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا ضروری ہے، سوشل میڈیا گروپز کو بے لگام نہیں چھوڑ سکتے،چوہدری فواد حسین

منگل 18 فروری 2020 00:35

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا ضروری ہے، سوشل میڈیا گروپز کو بے لگام نہیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا ضروری ہے جس کے بعد سچ اور جھوٹ نکھرکر سامنے آئے گا، سوشل میڈیا گروپز کو بے لگام نہیں چھوڑ سکتے۔

(جاری ہے)

ِپیر کو نجی ٹی وی چنیل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر گروپز بنے ہوئے ہیں جو کسی طرح کا کوئی وقار یا شائستگی نہیں رکھتے بلکہ یہ پیسوں کے عوض سارا دن تنقید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ آزاد صحافت کی حمایت کی ہے مگر صحافتی اقدار کے منافی کوئی بات برداشت نہیں کی جاسکتی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ صحافی عزیز میمن کے قتل کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے تا کہ مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے ۔