Live Updates

چین کا ایران پر امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

منگل فروری 09:20

چین کا ایران پر امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ
بیجنگ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) چین نے ایران کے ساتھ کام کرنے والی چینی کمپنیوں پر عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان چینی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا جو ایران اوردوسرے ممالک کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اپنے داخلی قوانین اور یکطرفہ طور پر دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کرنے والی کمپنوں اور اداروں پر پابندی عائد کرے۔گنگ شوانگ نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کرنے کے ضمن میں کہا کہ امریکہ کو چاہئیے کہ وہ جوہری معاہدے کے حوالے سے عالمی تشویش کا خاتمہکرے اور ممالک کے قانونی حق کا احترام کرے،اس قسم کی پابندیاں ممالک اور عالمی برادری کے مفادات کے خلاف ہیں۔
چین کی کرونا کو شکست سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :