پاکستان ماضی کی نسبت اب زیادہ پرامن ملک ہے، بیماریوں سے لڑنے کیلئے مکمل تعاون کرینگے اونتونیوگوٹیرس

پاکستان کوپولیوسے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہیں‘ڈاکٹریاسمین راشدسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کاڈی ایچ اے کنڈرگارٹن سکول میں استقبال کیا

منگل 18 فروری 2020 16:10

پاکستان ماضی کی نسبت اب زیادہ پرامن ملک ہے، بیماریوں سے لڑنے کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اونتونیوگوٹیرس کاڈی ایچ اے کنڈرگارٹن سکول میں استقبال کیا۔صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، ممبران اقوام متحدہ، بریگیڈیئر (ر) راحیل اشرف ڈائریکٹرڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹم ودیگرافسران نے شرکت کی۔

سکول کے معصوم بچوں نے جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ کاپاکستان کے روایتی لباسوں کے ساتھ ہاتھوں میں پھول پکڑے شاندار استقبال کیا۔جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ اوروزیرصحت نے یادگاری کتاب میں یادگاری کلمات بھی درج کئے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ اونتونیوگوٹیرس اورصوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس نے سکول کے دوبچوں کوانسدادپولیومہم کے تحت پولیوکے قطرے پلائے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پاکستان میں جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ اونتونیوگوٹیرس کی آمدپران کا تہہ دل سے استقبال اورشکریہ اداکیا۔صوبائی وزیر نے اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان کوپولیوسے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی عوام کوصحت کے شعبہ میں سہولیات پیداکرنااولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

صحت انصاف کارڈکے ذریعے بہتّرلاکھ خاندانوں کے چارکروڑافرادکومفت علاج معالجہ کی سہولت دی جارہی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کاکہ پنجاب میں بچوں کی صحت کومحفوظ بنانے کیلئے تاریخ کاسب سے بڑاوزیراعلیٰ ہیلتھ اینڈنیوٹریشن سکریننگ پروگرام کاآغازکیاجاچکاہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اونتونیوگوٹیرس نے کہا کہ ہم پاکستانی بچوں کومحفوظ اورصحت مندمستقبل دینے کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے والہانہ استقبال اورمہمان داری کاشکریہ ادا اور کہاکہ پاکستان ماضی کی نسبت اب زیادہ پرامن ملک ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستان میں بیماریوں سے لڑنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔