رواں سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں66فیصد اضافہ سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا‘شہباز اسلم

سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی انڈسٹریز کے قیام سے برآمدات میں اضافہ، روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہونگے

بدھ 19 فروری 2020 13:39

رواں سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں66فیصد اضافہ سے صنعتی شعبہ ترقی کرے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ ٹیلی کام اور پاور سیکٹرز میں بھاری سرمایہ کاری کے نتیجہ میں بھاری سرمایہ کاری کے نتیجہ میں رواں مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں66فیصد اضافہ خوش آئند ہے ،اس سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ جولائی تا جنوری کے دوران ایف ڈی آئی کی مد میں1.564ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسی عرصہ میں یہ سرمایہ کاری943.6ملین ڈالر تھی سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام پارور سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کی گئی جبکہ رواں سال میں مالیات کے کاروبار،آئل اینڈ گیس،الیکٹرک مشینری میں سرمایہ کاری84فیصد تک رہی ۔

(جاری ہے)

فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ نے کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی انڈسٹریز کے قیام سے برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ روزگار کے وافر مواقع بھی دستیاب ہونگے جس سے بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی ۔ شہباز اسلم نے کہا کہ بھر میں قائم سپیشل اکنامک زونز میں ٹیکسوں کی چھوٹ سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ سپیشل اکنامک زونز میں بنیادی سہولتوں کے ساتھ انٹرنیشنل سٹینڈرز کے انفراسٹرکچر سے نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ان سپیشل زونز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کیلئے جائیں بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ ملک میں مہنگائی کی روک تھام ہو اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔