سرگودھا پولیس نے شہر سے 15 سالہ لڑکی کے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر کے نو ماہ بعد مغوعیہ کو بازیاب کروا لیا

بدھ 19 فروری 2020 13:39

سرگودھا پولیس نے شہر سے 15 سالہ لڑکی کے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب ملزم ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) سرگودھا پولیس نے شہر سے 15 سالہ لڑکی کے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر کے نو ماہ بعد مغوعیہ کو بازیاب کروا لیا۔جس میں ملزم کے ابتدائی بیان نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا جس کی تحقیق کے لئے نوجوان ملزم کو میڈیکل رپورٹ کے لئے ہسپتال لڑکی کو دفعہ 30 کے بیان کے لئے عدالت بجھوا دیا گیا اور پولیس سارے معاملہ کو صیغہ راز میں رکھتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا شہر کے علاقہ چک 46 نیو سٹیلائٹ ٹاون کے ساجد علی کی 15 سالہ بھانجی مہک بشیر کو گزشتہ سال 22 مئی 2019 کو دن دیہاڑے گھر سے اس وقت اغواء کر لیا گیا جب وہ گھر پر اکیلی تھی اور اس کی ماں سودا سلف کی خریداری کے لئے بازار گئی اور والد محنت مزدوری پر تھا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن نے ساجد علی کی مدعیت میں لڑکی کے گھر سے اغواء اور دو لاکھ دس ہزار روپے لوٹ لینے کے الزام میں گوجرانوالہ کے علاقہ منڈیالہ وڑائچ کے نوجوان جواد احمد کے خلاف زیر دفعہ 365B ت پ مقدمہ درج کر لیا۔

جس میں پولیس سراغ میں ناکام رہی اور گزشتہ روز جوڑے کو اچانک سرگودھا آمد پر پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا جہاں سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم جواد احمد نے پولیس کو اپنے بیان سے چکرا دیا جس نے انکشاف کیا کہ وہ سیکس کے قابل نہیں کیونکہ وہ لڑکا نہیں بلکے لڑکی ہی ہے اور اس نے سرجری کروا کر خود کو مرد بنوایا رکھا ہے۔ پولیس نے ملزم کو اس جنس پرستی کے بیان کی تحقیق کی خاطر میڈیکل رپورٹ کے لئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال اور لڑکی کو دفعہ 30 کے بیان کے لئے عدالت بجھوا دیا۔پولیس ملزم کے ابتدائی بیان اور لڑکی کی گفتگو کی روشنی میں تمام معاملات کو صیغہ راز میں رکھتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :