شجر کاری قدرتی آفات سے بچا نے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے،سجادخان

جمعرات 20 فروری 2020 16:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ڈی پی او مردان سجاد خان نے کہاہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، شجرکاری ایک ایسا عمل ہے جس سے نہ صرف اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے بلکہ ہمارے اردگرد کے ماحول اور آب ہوا کو ہمارے لیے معیاری بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جبکہ شجر کاری قدرتی آفات سے بچاو میں خصوصی اہمیت رکھتی ہے، ہماری آنے والے نسلوں کیلئے صاف اور پر فضا ماحول کی فراہمی کوصرف شجر کاری سے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان ٹوبیکو کمپنی شیرگڑھ ڈپو کی جانب سے شجرکاری مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ثوبیا ضیا ، پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے عہدیداروں سمیت عمائدین علاقہ اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ بعدازاںڈی پی او ثوبیا ضیاء نے پودالگاکرشجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :