ْبلاول بھٹو زرداری کا بائیں بازو کے دانشور ڈاکٹر لال خان کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس

ڈاکٹر لال خان کا انتقال پاکستان میں بائیں بازو کے فکر و سیاست کے لیئے ناقابل تلافی نقصان ہے، چیئر مین پیپلز پارٹی

ہفتہ 22 فروری 2020 13:53

ْبلاول بھٹو زرداری کا بائیں بازو کے دانشور ڈاکٹر لال خان کے انتقال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے بائیں بازو کے دانشور ڈاکٹر لال خان کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر لال خان کا انتقال پاکستان میں بائیں بازو کے فکر و سیاست کے لیئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ ڈاکٹر لال خان کے اہلخانہ اور بائیں بازو سے وابستہ ان کے چاہنے والوں سے تعزیت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ڈاکٹر لال خان کا انتقال پاکستان میں بائیں بازو کے فکر و سیاست کے لیئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وہ زندگی کی آخری گھڑی تک انقلابی سوچ کے فروغ اور محنت کشوں کے حقوق لیئے سرگرم رہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وہ ملکی صورتحال اور عالمی حالات پر گہری نگاہ رکھتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ ان کی قلمی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائیگا اور محنت کش طبقہ ہمیشہ استفادہ کرتا رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی۔