ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ 25 فروری کو سماعت کرے گا

ہفتہ 22 فروری 2020 14:22

ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) سپریم کورٹ میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ 25 فروری کو سماعت کرے گا،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس یحییٰ آفریدی بینچ میں شامل ہیں ،گزشتہ سماعت کاروائی کے بغیر ہی ملتوی ہوگئی تھی،الیکشن ٹریبونل نے لشکری رعیسانی کی درخواست پر قاسم سوری کا الیکشن کالعدم قرار دیا گیا تھا،الیکشن کالعدم قرار دینے کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔